6 فروری 2017 - 16:43
کینیڈا میں غیر مسلم برادری نے مسلمانوں کے ساتھ کیا اظہار یکجہتی

کینیڈا کے علاقے ہیلی فیکس میں واقع مسجد کے باہر تین سو مقامی افراد نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کینیڈا کے علاقے ہیلی فیکس میں واقع مسجد کے باہر تین سو مقامی افراد نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

کینیڈا کے علاقے ہیلی فیکس میں واقع مسجد کے باہر وہاں کے پادری کی قیادت میں تین سو مقامی افراد نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

خیال رہے کہ اس کے تمام تر اتنظامات بھی پادری نے خود کیے تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کینیڈا کے شہر کیوبک میں ایک مسجد پر دہشتگرد حملے کے دوران 6 افراد شہید ہوئے تھے جس کے بعد ہیلی فیکس میں پادری کی قیادت میں تین سو افراد نے مسجد کے باہر اکھٹے ہو کر ہاتھوں میں ہاتھ پکڑ کر زنجیر بنائی اور مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲